لندن؛ مسلمان ساینسدانوں کی کتاب اور آثار کی لندن میں سیل

IQNA

لندن؛ مسلمان ساینسدانوں کی کتاب اور آثار کی لندن میں سیل

7:59 - October 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503703
بین الاقوامی گروپ: لندن کے سیل مرکز «سٹبیز» میں مختلف براعظموں کے ثقافتی آثار نمایش اور سیل کے لیے بدھ کو پیش کیے جائیں گے جنمیں بوعلی سینا کی معروف ترین کتاب «قانون در طب»بھی شامل ہے

لندن؛ مسلمان ساینسدانوں کی کتاب اور آثار کی لندن میں سیل


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے emaratalyoum.com؛کے مطابق سٹبیز سیل مرکز میں بدھ کے دن دنیا کے مختلف ممالک کے ثقافتی مواد اور کتابیں برائے فروخت پیش ہوں گی جنمیں بعض مسلمان دانشوروں کی اہم کتابیں بھی شامل ہیں

سیل مرکز میں شامل کتابیں ۱۶ ویں اور ۱۷ ویں صدی سے متعلق بتائی جاتی ہیں

لندن سیل مرکز میں تین اہم میڈیکل کتابیں موجود ہیں جو مسلمانوں کے سنہری دور کی یادگار کتابوں میں سے ہیں جنمیں مسلمانوں کی میڈیکل شعبے میں ترقی کا ذکر موجود ہے

ان کتابوں میں ایرانی فلاسفر اور حکیم بوعلی سینا کی معروف کتاب «قانون» شامل ہے جس کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ اس قلمی نسخے کی کتاب کی ۸۰ هزار سے لیکر۱۲۰ هزار پونڈ بولی لگائی جاسکتی ہے.


دیگر دو کتابوں میں چوتھی صدی کی کتاب جو میڈیکل اور نفسیاتی حوالے سے ہے اور علی بن عباس مجوسی اهوازی کی تصنیف «كامل الصناعة الطبية» کی کتاب ہے اور «الجامع لمفردات الأدوية والأغذية» ، ضیاءالدین ابو محمد عبدالله احمد بن محمد مالکی، المعروف ابن بیطار، چھٹی صدی سے متعلق ہے جو دوا اور پودا شناسی کے شعبے سے ہے اس سیل نمایش میں پیش کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سٹبیز سیل مرکزملٹی نیشنل مرکز ہے جسمیں مختلف آرٹ کے آثار سیل کے لیے پیش کی جاتی ہے اور چالیس ممالک میں اسکے نوے شعبے فعال ہیں۔/

3655464

نظرات بینندگان
captcha