فرانس؛ مساجد کے خلاف حملوں کے حوالے سے آٹھ افراد گرفتار

IQNA

فرانس؛ مساجد کے خلاف حملوں کے حوالے سے آٹھ افراد گرفتار

8:09 - October 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503706
بین الاقوامی گروپ: فرانس میں آٹھ فرنچ باشندوں کو مسجدوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے

ایکنا نیوز- روزنامه گارڈ کے مطابق سترہ سے انیس سال کے درمیان آٹھ افراد کو مسجدوں پر حملوں کے الزام میں گرفتار کرنے کی اطلاع ہے

ان افراد پر «لوگان الکسنڈر نیسین» جو مسلمانوں اور سیاہ فاموں پر حملوں کے حوالے سے شدت پسند گروپ کا بانی شمار کیا جاتا ہے ان سے تعلق کا بھی الزام ہے

نیسن شدت پسندی کے حوالے سے شہرت حاصل کرچکا ہے اور مختلف ممالک میں مسلمانوں پر حملوں کی حمایت کرتا آرہا ہے اور اس وقت وہ پولیس کی قید میں بسر کررہا ہے۔


پولیس کے مطابق انیٹی ٹروریسٹ فورس کے ہاتھوں گرفتار آٹھ افراد کا یہ گروپ نیسن کا تشکیل شدہ ہے جو مختلف اسلامی مراکز اور سیاہ فاموں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

فرانس میں ۲۰۱۵ کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے یہاں سیکورٹی کے حوالے سے حالات کشیدہ ہیں اور پولیس کی خصوصی اینٹی ٹررویسٹ فورس تشکیل دی گیی ہے./

3655400

نظرات بینندگان
captcha