ہزار گنجی میں ہزارہ شیعہ مومنین کی گاڑی کو دھماکہ سے اڈانے کی کوشش

IQNA

ہزار گنجی میں ہزارہ شیعہ مومنین کی گاڑی کو دھماکہ سے اڈانے کی کوشش

10:04 - October 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503707
بین الاقوامی گروپ: کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ایکنا نیوز- زرایع کے مطابق ایس ایچ او شالکوٹ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور سوشل میڈیا کے مطابق ہزارہ برادری کی گاڈی کو نشانہ بنانا مقصود تھا، دھماکاخیزموادسبزی منڈی کےگیٹ کےقریب رکھاگیاتھا۔

گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں ایک پولیس ٹرک کونشانہ بنایا گیا تھا جس میں اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha