آسٹریا؛ مسلمان سیکورٹی کے نام پر اسلام مخالف اقدامات سے خوفزدہ

IQNA

آسٹریا؛ مسلمان سیکورٹی کے نام پر اسلام مخالف اقدامات سے خوفزدہ

7:50 - January 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504085
بین الاقوامی گروپ: آسٹریا میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے اور اسلام کے حوالے سے انکے تحفظات پر مسلمان آبادی خوف کا شکار ہے

آسٹریا؛ مسلمان سیکورٹی کے نام پر اقدامات سے خوفزدہ

 

ایکنا نیوز- الجزیره چینل کے مطابق آسٹریا کی حکومت کی قومی سیکورٹی کے نام پر اسلام اور شدت پسندی کو جوڑ کر اقدامات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

 

اس حوالے سے مذکورہ سلامتی رپورٹ میں حالیہ سالوں میں گورے شدت پسندوں اور نسل پرستی کے مسلم مخالف واقعات پر اشارہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ آخری سالوں میں ان واقعات میں چشم گیر اضافہ ہوا ہے۔

 

آسٹریا کے خفیہ ادارے سال ۲۰۱۵ میں اسلام اور مسلم مخالف نفرت انگیز جرایم کے حوالے سے ۱۶۹۰ واقعات درج کرچکے ہیں جو اس طرح کے جرایم میں اضافے پر واضح دلیل ہے۔

 

حالیہ انتخابات میں آسٹریا میں دو مسلم مخالف پارٹیوں کی کامیابی کے بعد سے یہاں پر شدت پسندانہ طرز حکومت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

جارج ٹاون یونیورسٹی کے استاد پروفیسر فرید حافظ کا اس بارے میں کہنا ہے: موجود حکومت کی اسلام پر گہری اور تشویشناک نظر اور انداز فکر خطرناک ہے اور موجود حکومت سے خوفناک اقدامات کا خدشہ موجود ہے۔

 

فلاحی تنظیموں کے مطابق آسٹریا میں اسلام اور مسلم مخالف جرایم میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے/.

3682228

نظرات بینندگان
captcha