بصارت سے محروم افراد کا تیسرا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ

IQNA

بصارت سے محروم افراد کا تیسرا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ

13:23 - January 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3504094
بین الاقوامی گروپ: عالم اسلام کے بصارت سے محروم قرآء کے درمیان مقابلہ ایران میں منعقد ہوگا

بصارت سے محروم افراد کا تیسرا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ

 

ایکنا نیوز- عالم اسلام کے اسپشل افراد کے درمیان قرآنی مقابلہ اسلامی جمہوریہ ایران میں انیس اپریل سے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ منعقد ہوگا

 

بصارت سے محروم قاریوں کے مقابلے میں شرکت کے لیے لازم ہے کہ قاری کا تعلق اسی بھیجنے والے ملک سے ہو اور اس نے اب تک ان مقابلوں میں حصہ نہ لیا ہو۔

 

مقابلوں میں ضروری ہے کہ قاری کی عمر اٹھارہ اور پینتالیس کے درمیان ہو جبکہ تلاوت کے تمام مسلمہ قوانین سے آشنا اور ان پر دست رسی رکھتے ہو۔

 

شریک قاری کے ہمراہ ایک شخص ہمراہی کرسکتا ہے اور آنے جانے سمیت تمام اخراجات مقابلہ کمیٹی کے ذمے ہوگا

 

شرکت کے لیے پاسپورٹ کاپی، دو تصویر اور فارم پرکرنا ہوگا جبکہ شرکت اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ  سات مارچ ۲۰۱۸ اعلان کیا گیا ہے۔

 

 مقابلوں سے متعلق معلومات کے لیے  www.quraniran.ir ویب سایٹ یا ٹیلفون نمبر ۳۷۸۴۰۹۳- ۰۰۹۸۹۲۲ یا فیکس ۶۴۸۷۲۶۲۷-۰۰۹۸۲۱ اور ای میل  awqafiran@vahoo.com کے زریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ٹیلی گرام اور واٹس اپ کے زریعے  awqafiran@ و ۳۷۸۴۰۹۳- ۰۰۹۸۹۲۲ بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

3683142

نظرات بینندگان
captcha