ایکنا نیوز- روزنامه البیان کے مطابق ساتویں قرآنی مقابلے «حصه بنت محمد آل نهیان» امارات کے وزارت اوقاف کے تعاون سے اس وقت مختلف شہروں میں جاری ہیں
مقابلوں میں اسکول طالبات، قرآنی مراکز کی طالبات اور اسپشل خواتین حصہ لے رہی ہیں جبکہ پہلی بار خلیج فارس ممالک کی خواتین حفظ مقابلوں میں شریک ہیں۔
امارات کے علمی مرکز «سلطان بن خلیفه» کی چیف ڈپٹی شیخه بنت سیف آل نهیان کا مقابلوں کے حوالے سے کہنا تھا: اس سال پہلی بار معذور خواتین کو بھی مقابلوں میں شامل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ «حصه بنت محمد آل نهیان» قرآنی مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں انکی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہو/۔