کینیڈین خواتین ٹرمپ کے خلاف میدان میں/ خواتین مخالف اقدامات پر احتجاج

IQNA

کینیڈین خواتین ٹرمپ کے خلاف میدان میں/ خواتین مخالف اقدامات پر احتجاج

8:20 - January 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504114
بین الاقوامی گروپ: ٹرمپ کے خواتین مخالف اقدامات کے خلاف کینیڈا کی خواتین بھی مختلف شہروں میں مظاہروں میں شریک

کینیڈین خواتین ٹرمپ کے خلاف میدان میں/ مسلم فوبیا پر احتجاج

 

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ timescolonist؛ کے مطابق سینکڑوں خواتین اور بچے  ویکٹوریا (Victoria)، نانایمو (Nanaimo)، کورٹنی (Courtenay)، جزیره سالٹ اسپرینگ (Salt Spring Island  سمیت دیگر شہروں میں مظاہروں میں شامل ہوگیی ہیں جہاں انہوں نے ٹرمپ کی خواتین مخالف اقدامات اور جنسی اذیت کے اسکینڈلوں پر احتجاج کیا۔

 

 

سوشل ایکٹویسٹ زینب بنت یونس نے ٹرمپ مخالف مظاہروں کے شرکاء کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا : مجھ اور مجھ جیسی ہزاروں خواتین روزانہ توہین آمیز جملوں اور حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں

 

 

انکا کہنا تھا:‌ ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے، ہماری چادریں چھینی جاتی ہیں اور توہین کی جاتی ہے مگر ہر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ان ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔

 

 

امریکہ میں احتجاج کے علاوہ دنیا کے تین سو ممالک میں ہزاروں خواتین نے ٹرمپ کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ سب سے بڑا اجتماع واشنگٹن میں منعقد ہوا جہاں مظاہرین نے وایٹ ہاوس اور امریکی کانگرس کے خلاف نعرے لگائے۔

 

 

مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے خواتین کے حقوق کو خطروں میں ڈال دیا ہے۔

 

 

انتخاباتی مہم کے دوران عورتوں کی توہین سے ٹرمپ نے لاکھوں خواتین کو متنفر کردیا تھا اور حالیہ جنسی اسکینڈل کے واقعات نے انہیں مزید غضب کا نشانہ بنالیا ہے۔

 

سروے کے مطابق خواتین میں ٹرمپ کو بہت کم مقبولیت حاصل ہے/.

3683833

 

نظرات بینندگان
captcha