ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الغد؛ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع «ٹوبیاس الووڈ» نے بی بی سی کے پروگرام
Sunday Politics" سے گفتگو میں کہا کہ اگر شام میں دوبارہ کیمیایی حملہ ہوا تو برطانیہ دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ شام کی حکومت دوبارہ کیمیائی حملہ کرنا چاہتی ہے
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے کو امریکہ اور فرانس کی ہمراہی میں برطانیہ نے مشرقی غوطہ میں کیمیایی حملہ کا بہانہ کرکے شام پرکروز میزائیلوں سے حملہ کیا تھا ۔/