بحرین ، حکومت مخالف سماجی کار کن نے شیخ عیسی قاسم کا علاج مشکوک قرار دیا

IQNA

بحرین ، حکومت مخالف سماجی کار کن نے شیخ عیسی قاسم کا علاج مشکوک قرار دیا

9:09 - July 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504832
بین الاقوامی گروپ: لندن میں مقیم بحرینی اپوزیشن رہنما سعید شھابی نے لندن میں شیخ عیسی قاسم کے علاج پر شکوک کا اظھار کردیا

بحرینی انقلابی رہنما نے شیخ عیسی قاسم کا علاج مشکوک قرار دیا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البحرین الیوم کے مطابق  سعید شهابی نے بحرینی حکومت کے اقدامات پر تحفظات کا اظھار کرتے ہوئے کہا: آیت‌الله عیسی قاسم  لندن میں علاج کے باوجود بظاہر بحرینی کسٹڈی میں موجود ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے برعکس کسی اور مخصوص ہسپتال میں  آیت‌الله قاسم کو منتقل کیا گیا ہے جہاں کسی شیعہ عالم دین اور نمایندوں تک کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

 

شهابی نے کہا کہ چالیس مہینوں سے آیت‌الله قاسم کی نظر بندی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ائیرپورٹ پر بھی انہیں خفیہ دروازوں سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ شیعہ رہنما آیت‌الله عیسی قاسم تندرست ہو یا مریض ، خاموش ہو یا بات کریں جہاں پر ہو انکی انقلابی حیثیت اور اقدامات نمایاں ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ عیسی قاسم کی تشویشناک حالت کے پیش نظر گذشتہ ہفتے کو انہیں لندن منتقل کیا گیا ہے۔/

3730116

 

نظرات بینندگان
captcha