ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق کیم جونگ اون نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ایک الگ حکومت کا قیام فلسطینی ملت کے لیے ضروری ہے۔
اون نے اس امید کا اظھار کیا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد رنگ لائے گی اور قدس شریف فلسطینی حکومت کا دارالخلافہ ہوگا۔
شمالی کوریا کے سفیر ما دونگ هوی نے قاہرہ میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح سے ملاقات میں محمودعباس کے نام پیغام پہنچایا۔
اس ملاقات میں موجودہ صورتحال ، فلسطینی جدوجہد اور مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری جیسے موضوعات پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال بھی کیا۔/