رہبر معظم سے ایشیائی کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور متعلقہ حکام کی ملاقات/اہواز حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ہوگی

IQNA

رہبر معظم سے ایشیائی کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور متعلقہ حکام کی ملاقات/اہواز حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ہوگی

17:01 - September 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3505138
بین الاقوامی گروپ: حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے انڈونیشیا میں ایشیائی کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے اور حصہ لینے والے ایرانی کھیل قافلہ میں شریک کھلاڑیوں اور کھیل حکام سے ملاقات میں واقعہ اہواز پر بھی گفتگو کی

ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کی رپورٹ  کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے انڈونیشیا میں ایشیائی کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے اور حصہ لینے والے ایرانی کھیل قافلہ میں شریک کھلاڑیوں اور کھیل حکام  نے ملاقات کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں انڈونیشیا میں 2018 میں ایشیائی کھیلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے کھیل کے میدان میں اسلام اور ایران کا نام سربلند رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رھبر انقلاب نے واقعہ اھواز کے شہداء کے واقعے پر گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور اسراییل ان دہشت گردوں کے حامی ہیں اور جب بھی انکو شکست ہوتی ہے تو اس طرح کے اقدام سعودی اور اماراتی خرچے پر کرتے ہیں تاہم انکو اس بار سخت سزا ضرور ملے گی۔

یہ ملاقات نماز ظہر و عصر ادا کرنے کے بعد انجام پذير ہوئی۔

3749792

نظرات بینندگان
captcha