عفو بین الملل نے چین میں گرفتار افراد کی آزادی کا مطالبہ کردیا

IQNA

عفو بین الملل نے چین میں گرفتار افراد کی آزادی کا مطالبہ کردیا

12:11 - September 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3505141
بین الاقوامی گروپ – ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلم اقلیت پر مظالم روکنے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز-یو ایس ٹوڈے کے مطابق چین میں سال گذشتہ سے مسلم اقلیت کے خلاف ناررواسلوک کا سلسلہ جاری ہے اور روزبروز مظالم میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

 

چین میں حکومت نے داڑھیم نماز، روزہ ، حجاب اور قرآن پر سخت غیر اعلانیہ پابندی لگایی ہے اور ہرطرح کے اسلامی اقدار کو شدت پسندی کا عنوان دے رہی ہے۔

 

ایک سروے کے مطابق مختلف زندانوں اور دیگر حراستی مراکز میں دس لاکھ مسلمان قید یا نظر بند ہیں اور صرف ان افراد کو آزادی ملتی ہے جو عقیدہ بدل دیتا یا اظھار کرتا ہے ورنہ وہ قید میں رہنے پر مجبور ہوتا ہے۔

 

سروے کے مطابق سختی برداشت نہ کرنے والے افراد خودکشی پر مجبور ہوجاتے ہیں یا جو آزاد ہوتے ہیں وہ تجارت یا تعلیم کے نام پر ملک چھوڑنے کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلی عہدہ دار «نیکولاس بکولین» کا کہنا تھا: لاکھوں مسلمان خاندان منتشر ہوچکے ہیں اور انہیں ایکدوسرے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں اور اس حوالے سے چینی حکومت ذمہ دار ہے.

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے چینی صدر «زی جینپینگ» سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر مسلم مخالف اقدامات کو روک دیں۔

 

اندازے کے مطابق مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے چین میں  ۲۳ میلین مسلمان آباد ہیں۔/

3749670

نظرات بینندگان
captcha