تیونس- سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

تیونس- سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

7:22 - December 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3505444
بین الاقوامی گروپ- قرآنی مقابلوں میں حفظ، تفسیر اور ترتیل کے مقابلے شامل ہیں۔

ایکنا نیوز- تیونس میڈیا کے مطابق سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے آج سے قرطاج شہر کی مالک بن انس یونیورسٹی میں شروع اور بدھ تک جاری رہیں گے۔

 

«علامه ابن عرفه» کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حفظ، تفسیر اور ترتیل کے مقابلے شامل ہیں جنمیں بائیس ممالک سے اکتیس قرآء اور حفاظ کرام  شریک ہیں ۔

 

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز آج صبح نو بجے سے ہوگا جبکہ افتتاحی تقریب سے تیونس کے وزیر برائے مذہبی امور احمد عظوم خطاب کریں گے۔/

3770285

نظرات بینندگان
captcha