فلپاین؛ مسلمانوں اور عیسائیوں میں عاشورائی مقابلہ

IQNA

فلپاین؛ مسلمانوں اور عیسائیوں میں عاشورائی مقابلہ

8:10 - December 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3505463
بین الاقوامی گروپ- مقابلہ خطاطی بعنوان «عاشورا اور قیام حسینی» انجمن دوستی ایران و فلپاین کے تعاون سے منیلا میں منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلپاین کے دارالخلافہ منیلا کے اسکولوں کے مسلم اور مسیحی طلبا ک درمیان مقابلہ خطاطی انجمن دوستی خواتین ایران و فلپاین کے تعاون سے منعقد کیا گیا ۔

 

مقابلے میں ۱۶ فریم اور ۲۲ پینٹنگ کو نمایش کے لیے پیش کیا گیا جبکہ مقابلوں میں تین ایرانی ماہرین نے ججز کے فرایض انجام دیے جبکہ اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گیے۔

 

اختتامی تقریب سے ایرانی ثقافتی مرکز کے محمد جعفری ملک نے خطاب میں کہا: شیعہ تاریخ میں قیام اور روز عاشورا میں شہادت امام حسین(ع) کو اہم ترین حیثت حاصل ہے جسمیں رسول اکرم(ص) کی آل پر بدترین ظلم کیا گیا۔

 

انکا کہنا تھا: کربلا کے واقعہ میں حسین بن علی(ع) نے ظالموں کے مقابلے میں اہم کردار ادا اور حق و باطل کا چہرہ سب کے لیے واضح کردیا اور تا قیامت ہر آزادی پسند انسان حسین ابن علی کو خراج پیش کرتا رہے گا۔

 

انجمن دوستی ایران و فلپاین کی سربراہ«هنیلیتو سویلیا» نے تقریب سے ایرانی تعاون کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا: مذکورہ پروگرام  امام حسین(ع) کے عنوان سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے اضافے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا کے حوالے سے پروگرام نہ صرف ایرانی ثقافت سے آشنائی بلکہ اسلام و مسیحیت میں گفتگو کے لیے بھی معاون ہے۔

 

انجمن دوستی کی سیکریٹری زینب هاویر نے تقریب سے خطاب میں کہا : عاشورا کا قیام تمام انبیاء کی زحمات بچانے کے لیے تھا اور اسی لیے اربعین میں پر مذہب کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔

 

هاویر کا کہنا تھا: اربعین امام حسین(ع) میں اس سال جارجیا کے  اسقف اعظم کے علاوہ ہندو اور دیگر مسالک کے رہنما شریک تھے جنہوں نے امام کو خراج پیش کیا۔/

تین منتخیب پینٹنگز

رقابت مسلمانان و مسیحیان در مسابقه عاشورایی فیلیپین+عکس

رقابت مسلمانان و مسیحیان در مسابقه عاشورایی فیلیپین+عکس

رقابت مسلمانان و مسیحیان در مسابقه عاشورایی فیلیپین+عکس

3771308

نظرات بینندگان
captcha