ملائشیاء کے سونے سے مزین قرآن دبئی ایوارڈ کو پیش

IQNA

ملائشیاء کے سونے سے مزین قرآن دبئی ایوارڈ کو پیش

7:11 - January 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3505655
بین الاقوامی گروپ- کتاب و قرآن پبلیکیشن کے وفد نے دورہ امارات کے موقع پر نادر قرآن تحفے میں پیش کیا۔

ایکنا نیوز- روزنامہ اماراتی البیان کے مطابق ملایشیاء کے قرآن پبلیکیشن کے وفد نے دبئی ایوارڈ کے مرکز کا دورہ کیا اور قرآنی مقابلوں کے انچارج اور مشیر حاکم دبئی ابراھیم محمد بوملحہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ملایشیاء کے قرآنی وفد نے  «محمد بن راشد» قرآنی مرکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجود قرآنی نسخوں کو قریب سے دیکھا۔

 

ملایشین وفد نے «یایاسان رستو» قرآنی پبلیکیشنز کے بارے میں اماراتی حکام کو آگاہ کیا اور کہا کہ عربی رسم الخط میں قرآن کی اشاعت اس مرکز کا اہم کام شمار کیا جاتا ہے۔

 

وفد میں ملایشین مرکز کے سربراہ «داتوک عبداللطیف میراسا» ڈایریکٹر «محمد فضل»، شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ  «محمد انور ابکر»، اور قرآنی اشاعت کی نظارت کے سربراہ  «عبدالله صبحی مرعی» شامل تھے جنہوں نے ملاقات کے آخر میں ابراهیم محمد بوملحه کو سونے کے پانی سے تزیین شدہ قرآنی نسخہ دبئی ایوارڈ کے لیے پیش کیا۔

ملائشیاء کے سونے سے مزین قرآن دبئی ایوارڈ کو پیش

یایاسان رستو قرآنی پبلیکیشن سال ۱۹۹۸ کو قایم کیا گیا جسکا مقصد دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کرانا ہے اس مرکز سے وابستہ مختلف ثقافتی ادارے قرآنی آرٹ پر دنیا کے مختلف ممالک میں کام کررہے ہیں۔

 

اس مرکز سے وابستہ قرآنی پبلیکیشن جنوب مشرقی ایشیاء کے معروف نشریاتی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے اور سعودی عرب کے «ملک فهد» پبلیکشن کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا قرآنی نشریاتی مرکز قرار دیا جاتاہے۔/

3783328

نظرات بینندگان
captcha