امارات: چار کشتیوں پر حملوں کا اعتراف

IQNA

امارات: چار کشتیوں پر حملوں کا اعتراف

9:18 - May 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506112
بین الاقوامی گروپ- وزارت خارجہ کے مطابق چار تجارتی کشیاں حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق عرب امارات کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں چار تجارتی کشیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے چار تجارتی کشیاں تخریب کارروائی کا نشانہ بن چکی ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔قابل ذکر ہے کہ شدید دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا تھا تاہم ابتداء میں امارات مقامات نے حملوں کی خبر کو رد کیا تھا۔/

3810992

نظرات بینندگان
captcha