حافظ سعید کی گرفتاری پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

IQNA

حافظ سعید کی گرفتاری پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

11:34 - July 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506381
بین الاقوامی گروپ-امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کےمطابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حافظ محمد سعید کا نام لیے بغیر ٹوئٹ میں کہا کہ ’10 سال کی تلاش کے بعد، بمبئی دہشت گرد حملوں کا نام نہاد ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار ہوگیا‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’انہیں (حافظ محمد سیعد) کو تلاش کرنے کے لیے گزشتہ دو برس کے دوران غیر معمولی دباؤ ڈالا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کا الزام لگاتے رہے ہیں کہ بھارت میں 2008 میں ہونے والے بمبئی حملوں میں حافظ محمد سعید ماسٹر مائنڈ تھے۔

بعد ازاں امریکا نے حافظ محمد سعید کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام نے حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔

امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مختص کی ہوئی ہے۔

حافظ محمد سعید کی گرفتاری اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل جماعت الدعوۃ کے سربراہ کو جنوری 2017 میں نظر بند کردیا تھا اور اسی سال نومبر میں عدالت کی جانب نظر بندی کی مدت میں 60 کی توسیع کی حکومتی درخواست مسترد کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کیا کہ ’پاکستانی حکومت یقینی بنائے کہ حافظ محمد سعید گرفتار ہوں

نظرات بینندگان
captcha