اٹلی میں «مغربی میڈیا اور درست اسلام» کے عنوان سے نمایش

IQNA

اٹلی میں «مغربی میڈیا اور درست اسلام» کے عنوان سے نمایش

9:46 - August 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506525
بین الاقوامی گروپ- بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC کے تعاون سے میڈیا میں اسلام کے درست تصور کو پیش کرنے کے حوالے سے اٹلی کے شہر " ریمینی" میں نمایش منعقد کی گیی ۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «watan-m۳k.com»؛ کے مطابق مذکورہ نمائش میں ورلڈ اسلامک الائینس کے سیکریٹری جنرل

«محمد بن عبدالکریم العیسی» شریک تھے جنہوں نے نمایش کا افتتاح کیا۔

 

افتتاحی تقریب میں اٹلی کی انجمن دوستی اقوام کے ڈایریکتڑ «امیلیا گوارنری» سمیت دیگر سفارت کار اور اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

 

بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC کے نمایندے کا کہنا تھا: اس نمائش کا مقصد مغربی میڈیا کے برعکس اسلام کے پرامن اور پیار بھرے چہرے اور پیغامات کو پیش کرنا ہے۔

 

 

اس تصویری نمایش میں مذکورہ ادارے کی دنیا بھر میں سرگرمیوں کا اجاگر کیا گیا تھا۔

 

 

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC، اسلامک ورلڈ الائنس سے وابستہ ادارہ ہے جو مدارس و مساجد کی تعمیر، فنی مراکز اور پناہ گزینوں کی امداد رسانہ و دیگر آفات میں تعاون کے حوالے سے کام کررہا ہے۔/

 

3836361

نظرات بینندگان
captcha