مقبوضہ کشمیر سے کرفیواٹھا کر مواصلاتی رابطے بحال کئے جائیں ، او آئی سی کا بھارت سے مطالبہ

IQNA

مقبوضہ کشمیر سے کرفیواٹھا کر مواصلاتی رابطے بحال کئے جائیں ، او آئی سی کا بھارت سے مطالبہ

8:53 - September 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506569
بین الاقوامی گروپ: اوآئی سی نے بھارت سے فوری طورپر مقبوضہ کشمیر سے کرفیواٹھانے اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ،مسئلہ کشمیر کا حل یو این کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے ۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ بھارت فوری طورپر مقبوضہ کشمیر سے کرفیواٹھائے اورمواصلاتی رابطے بحال کئے جائیں ،مسئلہ کشمیر کا حل یو این کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

اعلامیہ میں اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت تبدیل کرنابھارت کایکطرفہ اقدام ہے،یواین قراردادوں کے مطابق کشمیرکی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل یواین قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

نظرات بینندگان
captcha