اسماعیل هنیه کا سعودی بادشاہ کے نام اہم خط

IQNA

اسماعیل هنیه کا سعودی بادشاہ کے نام اہم خط

15:24 - September 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3506635
بین الاقوامی گروپ- حماس رہنما نے خط میں حماس قیدیوں کے حوالے سے انتباہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق حماس لیڈر سامی ابوزھری کا کہنا تھا کہ اس وقت درجنوں حماس قید میں موجود ہیں اور ان کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بعض قیدی چار سال سے اسیر ہیں اور انکی رہائی کے لیے مسلسل مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

 

سامی ابوزهری  نے کہا ہے کہ بلاجواز گرفتاریوں کو قبول نہیں کریں گے جبکہ ہم بارہا واضح کرتے رہے ہیں کہ ہم دوسروں کے امور میں مداخلت کے قائل نہیں۔

سامی ازهری نے کہا ہے کہ الخضری جو سعودی اور حماس فوجی امور میں رابطہ کار ہے وہ بیس سال سے قید میں ہے اور ۸۰ سالہ خضری کی جسمانی حالت مناسب بھی نہیں۔

 

انکا کہنا تھا : ہم سعودی سمیت دیگر تمام عربی ممالک سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں مگر افسوس کہ سعودی عرب فلسطینی حمایت کی بجایے گرفتاریوں پر عمل پیرا ہوچکا ہے۔

 

میڈیٹرانہ انسانی حقوق تنظیم کے مطابق نے ساٹھ فلسطینی رہنماوں کو قید کیا ہے جنمیں حجاج، طلباء اور بزنس مین بھی شامل ہیں۔

3842616

 

نظرات بینندگان
captcha