ایکنا نیوز- المیادین نیوز کے مطابق حادثہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے 60 میل کے فاصلے پر واقع پورٹ پر پیش آیا جہاں ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر کے مین اسٹوریج ٹینکروں کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ٹینکروں سے تیل کا رساؤ شروع ہوگیا تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایران کی نیشنل آئل کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، گزشتہ ماہ سعودی عرب کی بڑی آئل فیلڈ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے گئے جس کا الزام سعودیہ نے ایران پر لگایا البتہ ایران نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔