ایکنا نیوز- خبررساں ادارے پینینسیولا کے مطابق سال ۲۰۱۹ کی دوسری مصری میں مصر کے قرآنی اور اسلامی کلاسز میں بیس ہزار خواتین اور طالبات شریک ہوئیں۔
مذکورہ کلاسز قطر کے اکیس مختلف اسلامی اور قرآنی مراکز میں منعقد ہوئیں جو ادارہ اوقاف اور اسلامی امور کی نگرانی میں کام کررہے ہیں۔ کلاسز میں قطری اور قطر میں مقیم غیر ملکی طالبات شریک تھیں۔
قطر کی وزارت اوقاف کی جانب سے خواتین اور طالبات کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی تھیں جبکہ کلاسز میں تجوید، تفسیر اور تلاوت کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔
ان مراکز میں مجموعی طور پر ۷۱۸ کلاسز صبح اور شام کے اوقات میں منعقد ہوئی جنمیں قطری خواتین اورطالبات نے تیرہ قرآنی پروگرامز بعنوان «صحائب الخیر» میں شرکت کیں جبکہ حفظ قرآن پر خصوصی توجہ دی گیی۔/