پرتگال؛ حفظ قرآن مقابلوں کی منسوخی کا اعلان

IQNA

پرتگال؛ حفظ قرآن مقابلوں کی منسوخی کا اعلان

8:59 - May 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507682
تہران(ایکنا) پرتگال کے سالانہ حفظ قرآن مقابلوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

پالما اسلامی فاونڈیشن کے مطابق حفظ مقابلوں میں پانچ الگ کیٹگریز جنمیں

حفظ قرآن (حفظ دو پارے تا حفظ کل)  اور ایج وایز کے حوالے سے ۱۲ سال سے ۲۵ سال کے طلبا شامل تھے جو چھبیس تا اٹھائیس جون کو پرتگال کے دارالحکومت کی مرکزی مسجد لیسبون میں منعقد کیے جانے والے تھے۔

 

تاہم کورونا وائرس کے خوف سے اب ان مقابلوں کی رسمی طور پر منسوخی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

پالملا اسلامی فاونڈیشن، پالما بین الاقوامی اسلامی اسکول، پرتگال کے اسلامی حلال سنٹر اور دیگر اسکولوں کے تعاون سے مذکورہ مقابلوں کے انعقاد کیا جارہا تھا۔

 

قرآن کی تلاوت کی حوصلہ افزائی،‌ حفظ و تدبر اور قرآن فھمی کی ترویج اور قرآنی صلاحیتوں کو متعارف کرانا ان مقابلوں کا مقصد بتایا جارہا تھا۔

 

مغربی یورپ کے ملک پرتگال کی آبادی لگ بھگ دس ملین بتائی جاتی ہے جنمیں سے اکثریت کیتھولک عیسائیوں پر مشتمل ہے اور یہاں سے ایک لاکھ سے کم مسلمان آبادی میں شامل ہیں۔/

3901316

نظرات بینندگان
captcha