«طاروطی جونئیر» باپ کے نقش قدم پر+ تلاوت کی فلم

IQNA

«طاروطی جونئیر» باپ کے نقش قدم پر+ تلاوت کی فلم

9:01 - May 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507683
تہران(ایکنا) مصر کے نوجوان قاری «محمود عبدالفتاح الطاروطی» جنکو «طاروطی جونیئر» کہا جاتا ہے نامور قاری عبدالفتاح طاروطی کے فرزند نامدار ہیں۔

«محمود عبدالفتاح الطاروطی» فرزند عبدالفتاح الطاروطی، مصری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے قاری ہے اور انکے چچا شیخ محمد الطاروطی بھی ریڈیو مصر پر تلاوت کرتے ہیں۔

 

۱۶ ساله مصری قاری دلنشین آواز اور تجوید پر کامل عبور کے ساتھ بہترین تلاوت دلوں کو گرما دیتی ہے اور انہوں نے تلاوت کی تربیت اپنے والد اور چچا سے حاصل کی ہے۔

مصری شہر زقایق کے گاوں طاروط میں رہنے والے نوجوان قاری اس وقت بنیادی تعلیم مکمل کررہا ہے۔

پانچ سال کی عمر میں انہوں نے قرآن حفظ کرنا شروع کیا  اور  ۱۳ کی عمر میں گھر والوں کی سرپرستی اور مدرسے کی کاوش سے حفظ مکمل کرلیا۔

 

محمود الطاروطی، جنکو جونئیر طاروطی بھی کہا جاتا ہے میڈِیکل کے شوقین ہے اور ساتھ ہی مصری ریڈیو پر تلاوت بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

 

انکے والد شیخ عبدالفتاح الطاروطی جو نامور قاری ہے انکی تربیت کے حوالے سے خاص کوشش کرتے ہیں اور نامور قرآء سے انکو روشناس کرا رہے ہیں۔

 

مذکور نامور مصری قاری نے صرف ۸ کی عمر میں قرآن حفظ کرلیا تھا اور انکی تلاوت کی وجہ سے اب تک  ۱۶ غیر مسلم مسلمان ہوچکے ہیں جنمیں امریکن اور اسپینش شہری شامل ہیں۔

 

جونئیر الطاروطی کی تلاوت کی فلم یہاں مشاہدہ کرسکتے ہیں:

ویڈیو کا کوڈ

3901343

 

نظرات بینندگان
captcha