خطیب مسجدالاقصی کی مشروط آزادی

IQNA

خطیب مسجدالاقصی کی مشروط آزادی

10:57 - May 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3507696
تہران(ایکنا) اسرائیلی پولیس نے شیخ «عکرمه صبری»، خطیب مسجدالاقصی کو مشروط طور پر آزادی کردی۔

اسرائیلی پولیس نے خطیب مسجد الاقصی اور اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمه صبری کو اس شرط پر آزاد کی ہے کہ وہ ایک ہفتے تک مسجد الاقصی جانے سے اجتناب کریں گے۔

 

صھیونی پولیس نے گذشتہ دنوں عکرمه صبری کے گھر پر چھاپہ مار کر قدس ریلی میں شرکت پر انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

 

پولیس نے انکے گھر پر چھاپے میں تمام وسائل برباد کرکے انہیں گرفتار کرکے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیے تھے۔

 

اس حوالے سے حماس کے رہنما «اسماعیل هنیه» نے شیخ «عکرمه صبری» کی گرفتاری کو قدس کی یہودی سازی کی سمت اقدام قرار دیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی تھی۔

 

هنیه نے بیان میں اہم فلسطینی شخصیات کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس بحران کے موقع پر صھیونی رژیم غلط فایدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے اور اس سے فلسطینی عوام کی ہمت کم نہ ہوگی۔

 

حماس نے شاہ اردن عبدالله دوم، اور دیگر اسلامی وعربی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ  قدس اور مسجدالاقصی میں جاری سازشوں کے خلاف کردار ادا کریں۔/

3901850

نظرات بینندگان
captcha