شام؛ امام خمینی (ره) کی برسی پر آن لائن پروگرام

IQNA

شام؛ امام خمینی (ره) کی برسی پر آن لائن پروگرام

11:40 - May 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3507698
تہران(ایکنا) امام خمینی (ره) ویبنار پروگرام «عزت و استقامت امت سیرت امام خمینی کی روشنی میں» منعقد ہوگا۔

وبینار امام خمینی کی سیرت کی روشنی میں امت کی عزت و استقامت کے عنوان سے امام خمینی کی برسی کے حوالے سے دو جون کو شام میں منعقد ہوگا جو رهبر معظم انقلاب کی فیس بک پیچ سے لائیو بھی برراہ راست منتقل ہوگا۔

 

وبینار میں  شخصیت امام خمینی، افکار امام خمینی اور مقاومت، امام خمینی و جوانان، مسئلہ فلسطین امام خمینی اور امام خامنه‌ای کی نگاہ میں، امام خمینی کی برسی منانے کے ثمرات اور محبت امام میں عوام کے جذبات کے مضوعات پر لیکچرز ہوں گے۔

 

صهیونی رژیم کی نابودی کے عوامل ، استکبار کے خلاف امام کے افکار، سیاست خارجی اور افکار امام، امام اور مذاہب میں محبت، اسلامی بیداری میں امام کا کردار

اور فرمان امام «اسرائیل کینسر کا پھوڑا ہے» اور دیگر فرمودات کا تجزیہ دیگر موضوعات میں شامل ہیں۔

 

شام میں ولی فقیہ کے نمایندے حجت‌الاسلام سیدابوالفضل طباطبایی اشکذری، لبنان مقاومتی علما کے رہنما؛ شیخ ماهر حمود، لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ ترجمان شیخ حسن عزالدین، آیت‌الله سیدعبدالله نظام اور دیگر علما خطاب کریں گے۔

 

شام کے عالم دین شیخ عبدالله کتمتو، ؛ یمن کے تجزیہ کارسید حمید رزق الیمنی، شام میں جامعہ المصطفی کے؛ شیخ محمدحسین مهدوی‌مهر، لبنان کے زهیر جعید سمیت دیگر دانشور بھی پروگرام میں شریک ہوں گے۔

 

 شام میں میڈیا پرسن خالد مطرود، شام میں رھبر انقلاب کے نمایندے اور محقق؛ شیخ حیدر نورالین، شیخ اکرم دیاب اور دیگر طبقوں کے اہم نمایندے بھی ویبنار میں شریک ہوںگے۔/

3902080

 

نظرات بینندگان
captcha