برطانیہ؛ «میڈنهیڈ» مسجد سے پہلی بار اذان نشر

IQNA

برطانیہ؛ «میڈنهیڈ» مسجد سے پہلی بار اذان نشر

8:33 - June 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507703
تہران(ایکنا) جنوب مشرقی شہر «میڈنهیڈ» کی مسجد سے پہلی بار اذان نشر ہوئی۔

انگلینڈ کے شہر «میڈنهیڈ» کی مسجد سے پہلی بار اذان نشر ہونے کے عمل کو تاریخی قرار دیا جارہا ہے۔

 

کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد کو بند کرنے کی وجہ سے مسلمانوں سے اظھار یکجتہی کے طور پر مسجد سے اذان نشر کرنے کی اجازت دی گیی ہے۔

 

مسجد کے ڈائریکٹر صغیر احمد نے ظہر کی نماز کے وقت مسجد کے اسپیکر سے اذان دینے کی سعات حاصل کی۔

 

اذان کے وقت میڈنھیڈ شہر کی مذکورہ مسجد کے اطراف میں عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور لوگوں نے غور سے اذان سنی جبکہ مسجد کے اطراف میں درجنوں گاڑیوں نے رک کر حیرانی سے اس اذان کو سنا ۔

 

میڈنھیڈ شہر کے مئیر ڈیویڈ کاپینگر کا کہنا تھا: بہت خوش ہوں کہ اس حوالے سے میں نے کردار ادا کیا۔ اس بار مسلمانوں کے لیے سخت رمضان تھا اور امید ہے کہ اذان کی آواز سے اس علاقے کے مسلمانوں کو کچھ خوشی ملی ہوگی۔/

3902244

 

نظرات بینندگان
captcha