ابراهیمی‌ ترکمان نے امام خمینی کی برسی پر پروگراموں کا اعلان کردیا

IQNA

ابراهیمی‌ ترکمان نے امام خمینی کی برسی پر پروگراموں کا اعلان کردیا

10:19 - June 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507710
تہران(ایکنا) ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سربراہ نے حضرت امام خمینی(ره) کی برسی پر بیرون ملک پروگراموں کا اعلان کیا۔

ابوذر ابراهیمی‌ نے امام خمینی(ره) کی برسی کے حوالے سے کہا: کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے اکثر ثقافتی مراکز بند ہوچکے ہیں تاہم بیرون ملک قایم ایرانی ثقافتی اداروں میں مجازی فضا میں پرگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا کے زریعے سے امام خمينی(ره) کی بین الاقوامی شخصیت اور افکار کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

ابراهیمی‌ ترکمان کے مطابق بیرون ملک قایم اداروں کے تعاون سے عالمی شخصیات اور دانشوروں کے بیانات اور افکار امام پر انکی گفتگو کا اچھا نتیجہ نکلا ہے۔

 

سوشل میڈیا میں آن لاین سیمینارز میں  امام خمینی(ره) کے افکار، محفل مشاعرہ، کتابخوانی کے مقابلے جنمیں چھل حدیث اور صحیفه امام خمینی(ره) شامل ہیں، ترجمه و نشر دیوان امام خمینی(ره) بنگالی زبان میں، یورپ و افریقہ میں آن لاین تصویری نمایش، مختلف ڈکومنٹری اور قرآنی نمایش وغیرہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز پر اقدام پروگراموں میں شامل ہیں۔

 

بیرون ملک قایم اداروں کے سوشل میڈیا پیجز پر ویڈیو کلیپس کی نمایش، مختلف زرایع ابلاغ کے زریعے سے افکار امام پر مقالے، انقلاب اور امام خمینی(ره) کے حوالے سے آن لاین گول میز کانفرنسز منعقد کیے جارہے ہیں۔

 

ابراهیمی‌ ترکمان کے مطابق ادارے کے تعاون سے برسی امام پر رهبری(مد ظله العالی) کے خطاب دنیا کے مختلف چینلز اور سوشل میڈیا پر مختلف زبانوں میں نشر کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

اعلی سپریم ثقافتی کونسل کے رکن نے اس موقع پر تسلیت کا پیغام پیش کرتے ہویے الهدی بین الاقوامی پبلیکیشنز کے حوالے سے کہا کہ امام(ره)، کی برسی پر ادارے کے تعاون سے  الطاهره، الوحده، محجوبه، ایکو آو اسلام اور زمزم میگزین پر افکار و سیرت امام پر مقالے بھی شایع کی جارہے ہیں۔/

 

3902470

 

نظرات بینندگان
captcha