کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا 1290 واں عرس شروع ہوگیا

IQNA

کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا 1290 واں عرس شروع ہوگیا

16:41 - August 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508056
تہران(ایکنا) کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کا 1290 واں عرس شروع ہوگیا اور عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔

وزیر اوقاف سندھ نے  مزار پر چادر چڑھاکر عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔

اس موقع مزار کو غسل بھی دیاگیا جب کہ وزیر اوقاف سندھ نے جیونیوز کوبتایا کہ موجودہ صورتحال میں عرس ضابطہ کار  کے تحت ہو رہا ہے اور محکمہ داخلہ کی مزارات سے متعلق ضابطہ کار پر مکمل عمل کیاجارہا ہے۔

عرس کے موقع پر زائرین ایس او پی کے تحت حاضری دے سکیں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور دنیا بھر سے ان کے عقیدت مند کراچی میں واقع حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

عبداللہ شاہ غازی کے 1290ویں عرس کی تقریبات 10اگست سے 12اگست تک جاری رہیں گی۔

کہا جاتا ہے کہ عبد اللہ شاہ غازی امام حسن علیہ السلام کے بیٹے حسن مثنی کے پوتے امام محمد نفس الزکیہ کے فرزند ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب ابومحمد عبد اللہ الاشتر بن محمد نفس زکیہ بن عبد اللہ محض بن حسن مثنی بن امام حسن بن علی بن ابی طالب ہے۔ حضرت حسن مثنی کی شادی فاطمہ کبری بنت امام حسین ابن علی سے ہوئی اسی وجہ سے آپ حسنی حسینی سید ہیں۔

228493

 

نظرات بینندگان
captcha