روزنامه «الاتحاد» امارات: محمود الشحات؛ والد کی تلاوت کے وارث

IQNA

روزنامه «الاتحاد» امارات: محمود الشحات؛ والد کی تلاوت کے وارث

9:48 - August 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3508058
روزنامه الاتحاد محمود شحات معروف جوان مصری قاریوں میں شمار ہوتا ہے جو بلاشبہ اپنے والد کی تلاوت کے وارث ہے۔

معروف نوجوان مصری قاری محمود الشحات محمد انور جنکو « نوجوان سفیر تلاوت» کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے انکی تلاوت سن کر انکے والد قاری شحات انور کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔

 

محمود الشحات  ۱۰ سپتامبر ۱۹۸۴ کو شهر «میت غمر» کے گاوں «کفر الوزیر» میں پیدا ہوئے اور صرف ۱۲ سال کی عمر میں والد کے پاس انہوں نے حفظ  قرآن مکمل کرلیا۔

 

محمود الشحات جو مصری بین الاقوامی مقابلوں میں مقام اول حاصل کرچکا ہے کا کہنا تھا: میرے والد کی خواہش تھی کہ ہم پانچ بھائی سب قرآن حفظ کریں اور میں نے چودہ سال کی عمر میں تجوید پر کام شروع کیا اور سولہ سال کی عمر میں محافل میں تلاوت شروع کی۔

 

انہوں نے الازھر میں بھی کسب فیض کیا اور سال ۲۰۰۴ میں اسلامی اور عربی مطالعات میں ماسٹرز کیا اور جلد انکو شہرت دیگر ممالک میں پھیل گئی. رمضان میں وہ امارات، سعودی، کویت، بحرین، عراق، لبنان، ایران، برطانیہ، فرانس، جنوبی افریقہ، جرمنی، بلیجیم، یوکرائن اور امریکہ وغیرہ کا سفر کیا۔

 

محمود الشحات کا کہنا تھا: سفر کے دوران اہم واقعات رونما ہوئے اور لوگ عقیدت کا اظھار کرتے اور بعض غیر مسلم میری تلاوت سن کر اسلام قبول کرتے۔

۳ جنوبی افریقہ  ، ۳ برطانیہ ۱۰ نفر یوکرائن اور ایک امریکہ سے میری تلاوت سن کر مسلمان ہوچکے ہیں اور میں پہلا مصری قاری ہوں  جس نے ریڈیو لندن سے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا.

 

الشحات سوشل میڈیا پر میں بھی کافی مقبول ہے اور انکی وبعض ویڈیو کو ۲۰۰ ملین بار دیکھا گیا ہے اور جوانوں میں انکی تلاوت خاصا مشہور ہے۔/

3915955

نظرات بینندگان
captcha