امارات کی سازش اور اسلام کے ساتھ خیانت کی مذمت کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کا کہنا تھا: ہم امارات کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسکو فلسطین کے ساتھ خیانت قرار دیتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے: اس حساس مرحلے میں جب اسلامی دنیا کوشش کررہی ہے کہ صھونی رژیم کو تنہا کرکے اسے سزا دی جائے ایسا اقدام بڑی خیانت شمار ہوگی.
انکا کہنا تھا کہ تعلقات استوار کرنے کی وضاحت شرم آور ہے.
مشترکہ بیان میں تاکید کی گیی ہے: صرف فلسطینی تنظیموں اور مزاحمتی بلاکس کے تحفظات کو دیکھنا چاہیے اور خود امارات کے وزیر خارجہ کے بقول مغربی کنارے کو ضم کرنے کا فیصلہ عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
بیان میں تاکید کی گیی ہے: ہم عالمی برادری اور عدل و انصاف کے حامی اداروں سے چاہتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق اور صھونی مظالم کے حوالے سے اپنا کردار مزید تیزی سے ادا کریں۔/