پاکستان ایک اسلام و قرآن دوست مملکت ہے

IQNA

مایہ ناز قاری کی ایکنا سے گفتگو؛

پاکستان ایک اسلام و قرآن دوست مملکت ہے

7:33 - July 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3509705
تہران(ایکنا) قرآن و اہل بیت کے ساتھ آشنائی سے ملک کے بہت سے مسائل خودبخود حل ہوسکتے ہیں۔ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والا قاری سید انور ہاشمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکز کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا قاری سید حسن علی المعروف قاری سید انور  ہاشمی نے ایرانی  سحر ٹی وی کی جانب سے رمضان المبارک کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن لیکر ملک و صوبے کا نام روشن کیا ۔ اس حوالے سے ایکنا نیوز نے ان سے گفتگو کی ہے جو پیش خدمت ہے۔

 

ایکنا نیوز- سب سے پہلے تو آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آپ نے ایک بین الاقوامی حسن قرآت مقابلے میں پہلی پوزیشن لیکر ملک و قوم کا نام روشن کیا، آپ پہلے بتانا پسند کریں گے کہ قرآن مجید کی تلاوت کی جانب کیسے مائل ہوئے اور کس سے آپ نے تلاوت سیکھی؟

قاری سید انور ہاشمی: میرا نام سید حسن علی ہے البتہ دوستوں اور قرآنی طبقے میں مجھے قاری انور ہاشمی کے نام سے جانا اور پکارا جاتا ہے۔ میرا گھرانہ ایک قرآنی گھرانہ ہے، روخوانی میں میری والدہ نے میری مدد کی اور میرا بھائی سید اسود ہاشمی ایک معروف قاری ہے انکی تلاوت سن سن کر میرے اندر بھی تلاوت کا شوق پیدا ہوا۔

ابتدا میں کوئٹہ میں قرآنی خدمات انجام دینے والے قاری محسن کریمی سے میں نے درس لینا شروع کیا جبکہ اسی دور میں مختلف مجالس و محافل میں شرکت کرتا اور تلاوت کا موقع ملتا جہاں قابل ذکر ہے کہ قاری وجاہت رضا جو ایک معروف جوان قاری ہے اور قاری محمد حسین جسیے دوستوں کی رہنمائی بھی نصیب ہوئی لہذا میرا شوق بڑھتا گیا اور محفلوں میں تلاوت کرتا رہتا۔

ویڈیو کا کوڈ

قاری محسن کریمی کے بعد جس شخصیت نے میری بڑی مدد کی وہ قاری عبدالرزاق ہے جو بلاشبہ ایک بہترین قاری ہے جنکی سرپرستی میں سینکڑوں شیعہ سنی جوان تلاوت و لحن و صوت اور تجوید وغیرہ کے شعبوں میں ان سے کسب فیض کرتے رہے ہیں۔

ایکنا نیوز- سحرٹی وی مقابلوں میں آپ کی کیا پوزیشن تھی اور دیگر کن مقابلوں میں شریک ہوئے ہیں؟

قاری انور ہاشمی: رمضان المبارک کے حوالے دنیا بھر کے اردو زبان قرآء کے لیے مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوا جسمیں پاکستان و ہندوستان کے علاوہ یورپ و امریکہ اور دیگر ممالک سے اردو بولنے والے ستر سے زاید قراء شریک تھیں اور خدا کے فضل سے سخت مقابلوں کے بعد میں نے اول پوزیشن حاصل کی اور یہ میرے والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ تھا۔ اس کے علاوہ ملکی سطح پر مقابلوں میں مقام سوم اور صوبے کے مقابلوں میں مقام اول بھی حاصل کرچکا ہوں۔

پاکستان ایک اسلام و قرآن دوست مملکت ہے

ایکنا نیوز- آپ کس قاری سے زیادہ متاثر ہے اور کس قاری کی تقلید کرتے ہیں تلاوت میں؟

قاری انور ہاشمی:  میں شروع شروع میں معروف مصری قاری  شہات انورکی تقلید کرتا تھا لیکن کچھ عرصہ گزارنے کے بعد اساتید اور دوستوں نے مشورہ دیا کہ آپ کی آواز اور انداز تلاوت مصری قاری مصطفے غلوش سے زیادہ نزدیک ہے اور انکی تقلید کم لوگ کرسکتے ہیں لہذا انکے مشوروں سے میں نے قاری مصطفی غلوش کی تقلید شروع کی اور خدا کا شکر ہے کہ اس میدان میں کامیابیاں ملی ہے۔

پاکستان ایک اسلام و قرآن دوست مملکت ہے

استاد قاری عبدالرزاق

ایکنا نیوز- بلوچستان اور پاکستان میں اسلامی ماحول اور قرآنی تعلیمات کی فضاء کے حوالے سے آپ کیا رائے رکھتے ہیں؟

قاری سید انور ہاشمی: پاکستان کے لوگ اسلام اور قرآن و اہل بیت کے دلدادہ ہیں یہاں عوام کی اسلامی سے محبت کسی سے پوشیدہ نہیں تاہم درست معنوں میں تعلیمات قرآن اور تعلیمات اہل بیت کو پیش کرنے کی شاید مناسب کوشش نہیں ہوئی ہے میرا خیال ہے کہ اگر درست معنوں میں اسلام ناب اور تعلیمات اہل بیت کو قرآن کی روشنی میں پیش کیا جائے تو ملک سے بہت سے مسائل خودبخود حل ہوسکتے ہیں کیونکہ بلاشبہ قرآن مجید دنیا و آخرت میں سعادت کی کتاب ہے۔

دوسری بات کہ قرآنی مراکز اور سنٹرز میں ماہر قرآنی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اس کے لیے بین الاقوامی مقابلوں میں جوانوں کو فرصت دینا یقینا قراء کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس طرح خودبخود جوانوں میں ایک مثبت رجحان پیدا ہوسکتا ہے۔

 

ایکنا نیوز: ایکنا نیوز کے حوالے سے کچھ سنا ہے اس کے حوالے سے کیا کہنا چاہیں گے؟

قاری انور ہاشمی: جہاں کہیں قرآنی مقابلہ منعقد ہوتا ہے بالخصوص انٹرنیشنل مقابلوں میں وہاں پر میں ہمیشہ سنتا رہتا تھا کہ ایکنا قرآنی نیوز، واقعا بڑی خوشی ہوئی کہ پہلی بار اس بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی سے برراہ راست گفتگو کا موقع ملا اور آپ کی قرآنی کاوشوں سے اہل قرآن کو حوصلہ ملتا ہے اور اس ایجنسی کی قرآنی خدمات قابل تحسین ہے۔

ویڈیو کا کوڈ

 

نظرات بینندگان
captcha