کینیڈا کے وزیراعظم اسلام فوبیا سے مقابلے کے لیے آمادہ

IQNA

کینیڈا کے وزیراعظم اسلام فوبیا سے مقابلے کے لیے آمادہ

10:13 - July 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509861
تہران(ایکنا) جسٹن ٹروڈو نے قومی اسلامی فوبیا سیمینار سے خطاب میں کہا کہ انکی حکومت اسلام فوبیا سے مقابلے لیے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت اسلامی فوبیا کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے اور کینیڈا میں اس طرح کے افراد کے لیے جگہ نہیں۔

 

کینیڈین وزیراعظم نے کہا: ہمیں ایسے کینیڈا کے لیے جنگ لڑنی ہوگی جو سب کے لیے ہو، جہاں سب لوگ جشن مناسکے اور سب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں۔

 

جسٹن ٹروڈو نے سیکورٹی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کی مضبوطی کی کوشش کرنی ہوگی اور مساجد کو سوشل میدان میں لانا ہوگا تاکہ ہر طرح کی شدت پسندی کو روکنا ممکن ہو۔

 

وزیر ثقافت باردیش چاگر اور وزیرٹرانسپورٹ عمر الغبرا جو شامی نژاد ہے انہوں نے بھی اس سیمینار سے خطاب کیا۔

 

اس آن لائن سیمینار میں دیگر وزراء کے علاوہ بعض مسلم لیڈروں نے بھی خطاب کیا اور اسلاموفوبیا سے مقابلے پر تاکید کی۔

 

سیمینار چند ہفتے پہلے ایک مسلمان خاندان کے وحشیانہ قتل کے تناظر میں منعقد کیا گیا ہے جسمیں چار افراد جان بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔/

3985837

نظرات بینندگان
captcha