اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی ممتاز خاتون صحافی جاں بحق

IQNA

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی ممتاز خاتون صحافی جاں بحق

20:30 - May 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511840
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق ہو گئی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- جیو نیوز  کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی۔ 

 

صیہونی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق شیریں ابو اقلاح الجزیرہ کی عربی سروس کی ممتاز صحافی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیریں ابواقلاح کی فورسز کی فائرنگ سے موت پر اسرائیل کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha