عرب لیگ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کا مطالبہ کردیا

IQNA

عرب لیگ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کا مطالبہ کردیا

9:16 - May 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511865
تہران(ایکنا) فلسطینی سرزمین پر قبضے کی برسی پر عرب لیگ نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اقدام کریں۔

ایکنا نیوز- البوابہ نیوز کے مطابق فلسطین پر تسلط کی چوہترویں برسی پر عرب لیگ نے ایک بیان جاری کیا ہے جسمیں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباو ڈالے کہ وہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے سے ہاتھ روک دے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: ادارے کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عالمی امن و امان کےلئے اقدام کریں اور اسرائیل کے ساتھ الگ سے سلوک اور معیار رکھنا قابل افسوس ہے۔

 

عرب لیگ نے فلسطینی سرزمین پر تجاوزات اور تسلط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے قتل و غارت، مسجد الاقصی کی توہین، فلسطینیوں کا انخلاء اور محاصرہ اسرائیلی جرام کی فہرست میں شامل ہیں۔

عرب لیگ نے مسجد الاقصی پر شدت پسند یہودیوں کی یلغار کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں مذہبی جنگ چھیڑنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔

 

عرب لیگ نے الجزیرہ چینل کی صحافی شیرین ابوعاقله کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: سال کے آغاز سے اب تک ۵۰ فلسطینی ہلاک اور قبضے کے آغاز سے  ۱۰۰ هزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔/

4057263

نظرات بینندگان
captcha