برطانوی اسلامی فلاحی مراکز کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امداد

IQNA

برطانوی اسلامی فلاحی مراکز کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امداد

9:45 - September 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3512765
ایکنا تہران- برطانوی اسلامی فلاحی مراکز نے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے سات لاکھ ڈالر جمع کیا ہے۔

ایکنا نیوز – اباوٹ اسلام نیوز کے مطابق برطانیہ کے بعض فلاحی مراکز نے مہم میں سیلاب زدگان کے لیے چندہ جمع کیا ہے جس میں سات لاکھ ڈالر اب تک جمع ہوچکا ہے۔

فلاحی اسلامی مرکز کے ڈائریکٹر طفیل حسین نے ٹوئٹ کیا ہے: گذشته شب  @IslamicReliefUK اور @Read_Foundation کے تعاون سے مہم میں  ۷۰۰ هزار پونڈ جمع ہوچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا: آصف انصاری فاونڈیشن، @AsifSAnsari  کے تعاون سے مہم چلائی گیی اور اس کے لیے ہم انکے شکر گزار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتوں پاکستان میں شدید مون سون بارشوں سے تینتیس ملین لوگ متاثر ہوگیے تھے۔

 

پاکستانی کے نیشنل ڈساسٹر مینجمنٹ ادارے نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں جنمیں 37 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 527 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتوں میں برطانوی اسلامی فلاحی مراکز کی جانب سے پوسٹر اور بل بورڑز لگایے گئے تھے جنمیں سیلاب متاثر کی مدد کے لیے درخواست کی گیی تھی۔/

4086641

 

نظرات بینندگان
captcha