پیام نور یونیورسٹی کی سربراہی خانہ فرہنگ ایران کویٹہ کو سونپ دی گئی

IQNA

پیام نور یونیورسٹی کی سربراہی خانہ فرہنگ ایران کویٹہ کو سونپ دی گئی

15:49 - April 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1397185
بین الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ایران کویٹہ میں مقیم ایرانی قونصل جنرل نے خانہ فرہنگ کے ڈایریکٹر کو ذمہ داری سونپ دی

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)-ادارہ براے ثقافت و اسلامی تعلقات کی خبر کے مطابق "پیام نور" یونیورسٹی کویٹہ کی سربراہی ایک باقاعدہ تقریب میں ایرانی اسکول کے پرنسپل جناب کریمی، اساتذہ،قونصل جنرل ایران اور پیام نور کے طلباء کی موجودگی میں جناب حسن یحیوی۔قونصل جنرل ایران نے یونیورسٹی کا چارج جناب سید ابوالفضل حسینی کو سونپ دی۔
سید ابوالفضل حسینی نے پیام نور یونیورسٹی کے چارج سنبھالنے پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اس علمی فریضے کو بہتر انداز میں ادا کرے اور اس امید کا اظھار کیا کہ اس یونیورسٹی کے طلباء خانہ فرہنگ کے ساتھ علمی اور ثقافتی معاملات میں معاونت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت اس یونیورسٹی کے اس برانچ میں ۳۵ طلباء ماسڑز اور ایم فیل سطح پر فارسی ادبیات،نفسیات،تاریخ،معارف اسلامی اور دیگر کورسز میں مشغول تحصیل علم ہیں ۔

610881

ٹیگس: پیام ، نور ، علم
نظرات بینندگان
captcha