آیت‌الله‌العظمی سبحانی: تبلیغ موثر ہونے کے لیے قول و فعل کا ایک ہونا ضروری ہے

IQNA

آیت‌الله‌العظمی سبحانی: تبلیغ موثر ہونے کے لیے قول و فعل کا ایک ہونا ضروری ہے

14:22 - July 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1429169
بین الاقوامی گروپ: : آیت‌‌الله‌العظمی سبحانی نے علماء اور مبلغین سے خطاب میں کہا کہ موثر تبلیغ کے لیے انکے قول و فعل میں ہم آہنگی ضروری ہے

ایکنا نیوز- آیت‎الله‌‎العظمی جعفر سبحانی نے مدرسہ حجتیہ میں تفسیر سورہ زمر کےدرس میں علماء اور مبلغین سے خطاب میں کہا کہ اس سورہ میں مسلمانوں اور مشرکین کے درمیان جھگڑے میں اسلامی آداب کا خوبصورتی سے ذکر آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سورہ میں  شرک اور اخلاص کے موضوع کو واضح کیا گیا ہے 

مرجع تقلید نے کہا : اس سورہ میں مشرکین کا بیان ہے کہ ہم  خدا کو بھی مانتے ہیں اور بتوں کی عبادت اور پرستش بھی کریں گے اور یہ جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ خدا کی عبادت کرنے والے کو بت کی ضرورت نہیں پڑتی۔
انہوں نے کہا : عمل میں اخلاص کے حوالے سے مومنوں سے کہا گیا ہے کہ جسکا عمل جسقدر خالصانہ ہوگا اس قدر وہ عمل درجات حاصل کرے گا لہذا گرمیوں میں اس نیت سے ٹھنڈے پانی سے وضو کرنا کہ انسان فریش ہو درست نہیں بلکہ اس نیت کے ساتھ وضو کرے کہ خدا کی رضا کے لیے وضو کرے۔
آیت الله سبحانی نے کہا  که پیامبر اکرم(ص) کے اس بیان کا مطلب کیا ہے کہ میں پہلا مسلمان ہو۔ انہوں نے اس بات کی تفسیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں پہلا شخص ہو کہ میرے قول و فعل میں کوئی فرق نہیں۔ لہذا تمام واعظوں اور مبلغین کے لیے ضروری ہے کہ موثر تبلیغ کے لیے انکے قول و فعل میں فرق نہ ہو ورنہ اگر ایک واعظ دوسروں کو حرام چیزوں سے بچنے کی تاکید کرتا ہے اور خود یہ عمل انجام دیتا ہے تو اس کا شدید نقصان ہوگا کیونکہ لوگ یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ قرآن سے ہٹ کر بھی مسائل ہیں جنہیں یہ لوگ بیان نہیں کرتے اور امام خمینی کے بقول لوگوں کا دین پر سے عقیدہ اٹھ جائے گا یا ایمان کمزور ہوگا۔
انہوں نے درس تفسیر کے آخر میں عمر کے سرمائے سے فائدہ اٹھانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا حقیقی سرمایہ اسکی عمر ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔

1428736

ٹیگس: قرآن ، تفسیر ، عمل ، علماء
نظرات بینندگان
captcha