امریکہ میں مسلمان طالبعلموں کی مشکلات/ داعش ہونے کے الزامات !

IQNA

امریکہ میں مسلمان طالبعلموں کی مشکلات/ داعش ہونے کے الزامات !

12:41 - March 08, 2015
خبر کا کوڈ: 2946876
بین الاقوامی گروپ: اسلامو فوبیا کی شدت میں اضافے کے ساتھ مسلمان طلباء کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں

ایکنا نیوز- روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکن اسٹڈی سنٹر کے نوجوان طالب علم سعد شعیب کا کہنا ہے کہ مجھ سے کافی آشنائی کے بعد کسی کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ میں بھی عام انسانوں جیسا ہوں۔
جی ہاں صرف اس فرق کے ساتھ کہ وہ کلیسا جاتے ہیں اور ہم مسجد ۔
شعیب کی کوشش ہے کہ وہ ثابت کرسکے کہ مسلمان بھی عام شہری جیسا ہے
چودہ سالہ طالبہ علم سندرا ابراھیم جو حجاب کی وجہ سے مشکلات میں گرفتار ہے کا کہنا ہے " مجھ سے کہتے ہیں کہ تم ہم جیسے نہیں ، تمھارے سر پر حجاب کیوں ہے
اسلامی انجمن کے سربراہ کے بیٹے احمد جمیل کا کہنا ہے کہ مجھے کہتے ہیں کہ تمھارا والد داعش کا ممبر ہے اور تم خود بھی داعش ہو
کلاسوں میں کلاس فیلو اگر سمجھ جائے کہ تم مسلمان ہو یا تمھارے نام میں محمد شامل ہو تو آسانی سے تم پر الزام لگاتے ہیں اور نفرت کا اظھار کیا جاتا ہے۔

البتہ گذشتہ دنوں نیویارک میئر نے عید فطر اور عید قربان میں مسلمان طلباء کے لیے بھی چھٹی کا اعلان کیا ۔ اس سے پہلے صرف یہودیوں اور عیسائی طلباء کے لیے مخصوص ایام پر چھٹی کا نظام نافذ تھا۔

2945736

نظرات بینندگان
captcha