بلجئیم۔ مسلمان طلباء کو اسکول سے اخراج کی دھمکیاں

IQNA

بلجئیم۔ مسلمان طلباء کو اسکول سے اخراج کی دھمکیاں

8:46 - April 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3102096
بین الاقوامی گروپ: بلجئیم کے ایک کیھتولک اسکول میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے غیر اسلامی طرز کے یونیفارم نہ پہنے تو اسکول سے نکال دیا جائے گا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے .«De Morgen»کے مطابق اسکول کے ایک طالب علم کا کہنا ہے : میتھ ٹیچر نے مجھے کلاس میں کہا : تمھارا لباس مختصر کیوں نہیں ہے ۔ دامن اورآستین   لمبے کیوں ہیں ؟ اس لباس کے ساتھ مسجد جاو نہ کہ اسکول میں !».
  طالب علم نے کہا : مجھے کلاس سے نکال دیا گیا اور میرے والدین کے ساتھ مجھے پرنسپل آفس میں پیش کیا گیا

«اورسولینن مخلن»،اسکول جو بلجیم کے «مخلن» شہر میں واقع ہے اسمیں مسلمان طلباء کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ مختصر لباس پہن کر اسکول آئے
گذشتہ ہفتے کو بھی مسلمان طلباء کو اسکول گیٹ پر روکا گیا اور ان سے کہا کہ وہ لباس تبدیل کرکے اسکول آئیں۔
اسکول انتطامیہ نے میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ طلباء لمبے لباس میں آنے کی وجہ سے گر سکتے ہیں ۔ جبکہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس قانون کو صرف ہمیں نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے
.
بلجیم کی 11 میلین آبادی میں سات لاکھ مسلمان شامل ہیں۔

3095799

ٹیگس: اسکول ، طالب ، علم ، بلجیم
نظرات بینندگان
captcha