شیخ صفی الدین: شاہچراغ کے دہشت گردوں کو اسلام کی ذرا بھی خبر نہیں

IQNA

شیخ صفی الدین: شاہچراغ کے دہشت گردوں کو اسلام کی ذرا بھی خبر نہیں

16:31 - October 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3513000
ایکنا تھران- لبنان میں حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کی کہ شیراز میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد میں اسلام اور مسلمان ہونے کی ذرا سی بھی جھلک نہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ : مزاحمتی محاذ نے حقیقی محمدی اسلام کی تصویر کشی کی ہے۔
العھد نیوز کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے گزشتہ رات 29 اکتوبر کو لبنان کے جبل علاقے میں ایک تقریر کے دوران اور مذہبی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات کی موجودگی میں حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام شاہچراغ کے مزار کے زائرین پر  دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی اور ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔
صفی الدین نے واضح کیا: جو لوگ رسول کے نام پر اور اسلام کے نام پر غلط اور گھناؤنے نمونے پیش کرتے ہیں، وہ حقیقی محمدی اسلام سے الگ اور اس کے برخلاف ہیں۔
انہوں نے مزید سوال کیا: کیا شیراز میں ایک مقدس مزار میں عورتوں، مردوں اور بچوں کو قتل کرنے والا مسلمان تھا اور اسلام کی ذرا سی بھی سمجھ رکھتا تھا؟ کیا وہ کہہ سکتا ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی ہوں؟
حزب اللہ کے عہدیدار نے کہا: ان بچوں، عورتوں اور مردوں کا کیا گناہ تھا جو اس مقدس حرم کی زیارت کے لیے آئے جب کہ وہ وہاں نماز پڑھ رہے تھے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ رہے تھے۔
شیخ صفی الدین نے تاکید کرتے ہوئے کہا: یہاں  حقیقی اسلام کی سب سے بڑی ضرورت سمجھ میں آتی ہے جسے ہم، لوگوں کے سامنے عمدہ اور بہترین انداز میں پیش کرنا جانتے ہیں تاکہ یہ کہہ سکیں کہ یہ ہمارا دین ہے۔

4095567

نظرات بینندگان
captcha