غزہ بے سروساماں عوام پر وحشیانہ بم باری اور حماس کا ردعمل

IQNA

غزہ بے سروساماں عوام پر وحشیانہ بم باری اور حماس کا ردعمل

15:55 - March 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3516045
ایکنا: اسلامی فلسطینی جہادی تنظیم(حماس) نے غزہ کے میدان «الکویت» میں امدادی سامان لینے والے ہجوم پر بم باری کی شدید مذمت کی۔

ایکنا نیوز- مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی دشمن غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم اور نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور گزشتہ شب بھی ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا گیا جہاں شہریوں کا قتل عام کیا جو کہ غزہ کے الکویت چوک میں انسانی امداد کے حصول کے لیے جمع ہوئے تھے، جس کے دوران درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے تاکہ بھوک کی جنگ کا سامنا کرنے والے فلسطینی شہریوں کے خلاف دشمن کے وحشیانہ جرائم کے ریکارڈ میں ایک اور جرم کا اضافہ ہو جائے۔ 

 

اس بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی غاصب افواج کے خلاف ضروری اقدامات کرنے میں بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ناکامی فلسطینی قوم کے خلاف مزید وحشیانہ جرائم کے ارتکاب کے لیے گرین سگنل ہے جو کہ نسل کشی کے تناظر میں کیے جاتے ہیں۔ اور جو بائیڈن حکومت کی مکمل حمایت کے تحت فلسطینی قوم کا نسلی صفایا کیا جارہا ہے، ریاستہائے متحدہ کے صدر کسی بھی بین الاقوامی قانونی چارہ جوئی  کے خلاف اس حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس ملک کے خلاف امریکہ کے ہتھیاروں اور جامع حمایت سے نازی صہیونی فوج کے جرائم کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ہم اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں اور ضروری اقدامات کریں۔ امدادی کارواں انسانی امداد کے لیے زمینی گزرگاہوں سے غزہ میں داخل ہوں اور صہیونی دشمن کی فاشسٹ پالیسیوں کے سامنے ہتھیار نہ ڈالیں۔/

 

4205529

نظرات بینندگان
captcha