سلوان مومیکا کی موت کی خبر افواہ نکلی

IQNA

سلوان مومیکا کی موت کی خبر افواہ نکلی

9:30 - April 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3516161
ایکنا: ناروے حکام کے مطابق سلوان مومیکا کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں حقیقت نہیں اور وہ جلد ملک بدر کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- سویڈن کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق، سویڈن اور ناروے کے پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک انتہا پسند سیاسی پناہ کے متلاشی اور سویڈن میں گزشتہ سال قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے مرتکب سیلوان مومیکا کی موت سے متعلق افواہیں غلط ہیں۔

دوسری جانب ناروے کے حکام نے گزشتہ روز سیلوان مومیکا کو اس ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے ارادے سے گرفتار کرنے کا اعلان کیا اور اس کی پناہ کی درخواست بھی مسترد کردی۔

 

ناروے کے حکام نے مومیکا کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی تھی اور سویڈن کی امیگریشن اپیل کورٹ نے اس سے قبل 27 مارچ کو اسے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

ایک بیان میں، نارویجن مائیگریشن بورڈ نے اعلان کیا کہ مومیکا کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی اور اسی وجہ سے اسے ملک بدری کے مقصد سے حراست میں لیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مومیکا کو سویڈن واپس کر دیا جائے گا، جہاں اس نے ڈبلن اسائلم کنونشن کے تحت اپنی پہلی پناہ کی درخواست دی تھی۔

 

گزشتہ سال اکتوبر کے آخر میں سویڈن کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ سیلوان مومیکا کو اس ملک میں صرف 16 اپریل تک کام کرنے اور رہنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخ کے بعد مومیکا کو رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا اور اسے ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

لیکن مومیکا نے سویڈن کی امیگریشن کورٹ میں درخواست جمع کر کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی، لیکن اس عدالت نے بالآخر 7 فروری کو اس کی ملک بدری کے حکم کی توثیق کر دی۔/

 

4208686

ٹیگس: سلوان ، ناروے ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha