برطانوی مسلمان فیاضی میں بازی لے گئے

IQNA

برطانوی مسلمان فیاضی میں بازی لے گئے

13:45 - April 13, 2024
خبر کا کوڈ: 3516205
ایکنا:  برطانوی مسلمان برطانیہ کے فیاض ترین افراد میں شامل ہوگئے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق برطانوی مسلمان فیاضی میں بازی لے گئے، برطانیہ کے مسلمان دیگر افراد سے سالانہ 4 گنا زائد عطیات دیتے ہیں۔

گزشتہ برس مقامی آبادی کے افراد نے 165 پاؤنڈ کے عطیات دیے، گزشتہ برس برطانوی مسلمانوں نے 708 پاؤنڈ کے عطیات دیے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 75 ہزار سے ایک لاکھ پاؤنڈ کمانے والے سب سے زیادہ چیرٹی دیتے ہیں، 61 فیصد مسلمان زکوٰۃ مسلم چیرٹیز اور 14 فیصد سیکولر تنظیموں کو دیتے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  عالمی سطح پر عطیات دینے والوں میں 48 فیصد برطانوی شہریوں میں مسلمانوں کی شرح 85 فیصد رہی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق میں تین ہزار افراد سے کی گئی جن میں مسلمانوں کی تعداد ایک ہزار تھی۔/

نظرات بینندگان
captcha