ایکنا نیوز- کارکنان تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار آج ۲۹ مارچ بروز اتوار دن ڈھائی بجے میجر نادر علی انسٹیٹوٹ گلستان ٹاون میں منعقد ہوگا
" ترویج اسلام ناب اور بیداری جوانان ملت" کے عنوان سے منعقدہ اس سیمینار میں تحریک بیداری امت مصطفی کے رہنما عالم اسلام اور یمن کی تازہ صورتحال پر جائزہ پیش کریں گے۔
عالم اسلام میں بیداری ، آگہی اور جوانوں کو حالات سے باخبر رکھنا سیمینار کا مقصد بتایا جاتا ہے۔
تحریک بیداری مصطفی سیمینار میں خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے.