امت مسلمہ کو گروہوں میں تقسیم کرنے کا ذمہ دار سعودی عرب ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

IQNA

امت مسلمہ کو گروہوں میں تقسیم کرنے کا ذمہ دار سعودی عرب ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

15:24 - June 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3317419
بین الاقوامی گروپ:ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے ماہ صیام میں یمن پر گولہ باری کرکے سو سے زائد مسلمانوں کو شہید کرنا اس مبارک مہینے کے احترام کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ مسلم ممالک پر واجب ہے کہ وہ اس مہینے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں یمن کے بیگناہ اور معصوم لوگوں پر حملوں سے باز رہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور دس لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے، جو امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا ماہ صیام امن و سلامتی کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ ہمیں برداشت، صبر اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے ماہ صیام میں یمن پر گولہ باری کرکے سو سے زائد مسلمانوں کو شہید کرنا اس مبارک مہینے کے احترام کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ مسلم ممالک پر واجب ہے کہ وہ اس مہینے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سربراہ کا کہنا تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر کسی بھی ملک کی خود مختاری کو چیلنج کرنا نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اخلاقی اقدار کے بھی برعکس ہے۔ سعودی عرب نے اپنی ہٹ دھرمی کے سبب امت مسلمہ کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ اب یہ حقیقت روز روشن کی طرح آشکار ہوچکی ہے کہ مذہب کے نام پر امت مسلمہ کو گروہوں میں تقسیم کرنے کی سازش کا مرکزی کردار سعودی عرب ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں برما اور یمن کے مسلمانوں کی تکلیفوں کو فراموش نہ کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو ان کی مدد کی جائے۔

468174

ٹیگس: یمن ، سعودی ، امت ، رمضان
نظرات بینندگان
captcha