خطیب جمعه نجف: عالمی مجمع اهل بیت(ع) اجلاس کا پیغام مسلمانوں کے مسائل پر ایران کی توجہ کا جاری رہنا ہے

IQNA

خطیب جمعه نجف: عالمی مجمع اهل بیت(ع) اجلاس کا پیغام مسلمانوں کے مسائل پر ایران کی توجہ کا جاری رہنا ہے

8:26 - August 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3345431
بین الاقوامی گروپ: مجمع جهانی اهل بیت(ع) کے چھٹے اجلاس کا اہم مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے باوجود امت اسلامی کی مشکلات کے حل کے لیے ایران کوشش کرتا رہے گا

ایکنا نیوز- «سید صدرالدین قبانچی»، خطیب جمعه نجف اشرف اور عراقی سیاسی رہنما نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجمع جهانی اهل بیت(ع) کے چھٹے اجلاس کا اہم مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے باوجود امت اسلامی کی مشکلات کے حل کے لیے ایران کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا
انہوں نے کہا کہ امت میں اختلافات کی کوششوں کے برعکس امت میں اتحاد اب بھی راہ نجات ہے.
سید صدرالدین قبانچی نے تکفیری سازشوں کے مقابلے کے لیے اتحاد اور جوانوں کی گمراہ کن افکار سے بچاو کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا.
خطیب جمعہ نجف نے ایران کی وحدت کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا : اسلامی ممالک میں ایران وحدت کا علمبردار ہے اور انقلاب کے بعد سے اسی حکمت عملی کو ایران نے منظور نظر قرار دے رکھا ہے.

قبانچی کا کہنا تھا کہ ایران علاقے میں ایک اہم طاقت ور ملک کی حیثیت رکھتا ہے اور اس مجمع جهانی اهل بیت(ع) کے چھٹے اجلاس کا اہم مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ ایٹمی مذاکرات کے باوجود امت اسلامی کی  اہم مشکلات کے حل کے لیے ایران کوشش کرتا رہے گا اور مسلم ممالک کی مدد سے ہاتھ کھینچنے والا نہیں.
مجمع اہل بیت اجلاس میں ایک سو تیس ممالک سے سات سو مہمان شریک ہیں  جنمیں حزب اللہ کے رہنما شیخ نعیم قاسم، سابق عراقی وزیر اعظم  نوری المالکی، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سید عمار الحکیم، عراقی رہنما «شیخ حسن سلطان»، بحرین کے معروف عالم دین «خلیل حمدان»، تحریک«أمل» لبنان « کے نمائندے قابل ذکر ہے.

3344890

نظرات بینندگان
captcha