کینیڈا میں حجاب پابندی قانون معطل

IQNA

کینیڈا میں حجاب پابندی قانون معطل

8:46 - February 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3513829
ایکنا تھران: کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ممنوعت حجاب کے خلاف قرار داد منظور کرلی گیی۔

ایکنا- الخبر نیوز کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اکثریت رائے سے قرار داد پاس کی ہے جس کے مطابق کبک میں عمومی مقامات پر حجاب پابندی کے قانون کو معطل کیا گیا ہے۔

مذکورہ قانون سال 2019 کو کبک صوبے کی مقامی حکومت نے پاس کی تھی کہ سرکاری مقامات پر حجاب پر پابندی ہوگی تاہم پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت کی اور اب سنیٹ میں بھی اس کو معطل کرنے کی قرار داد پاس کی گیی ہے۔

مذکورہ قانون کی وجہ سے بعض مسلمان خؤاتین کو جاب چھوڑنی پڑی تھی۔

قانون کی شق اکیس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعتراض کیا ہے کہ اس سے مسلمان خواتین جو ایک بڑے گروپ کا حصہ ہے انکے حقوق متاثر ہوتے ہیں جو ایک ٹیچر، استاد، افیسر، پولیس یا سیکورٹی کی پوسٹ پر ممنوعیت حجاب کی وجہ سے کام سے محروم رہ جاتی ہیں۔

کینیڈا مسلم کونسل کے ڈائریکٹر اسٹیو براون کا کہنا تھا: اس قانون کی وجہ سے کینیڈا کے شہری کو درجہ دوم کی حیثت حاصل ہوجاتی ہے۔

انکا کہنا تھا: میری نسل پہلی نسل ہے جو اس درجہ اول کے شہری سے مستفید ہوتی ہے اور اب اس سلسلے کو مزید جاری رکھنا ممکن نہ ہوگا./

 

4124452

نظرات بینندگان
captcha