آخری نبی خدا کون تھے ؟

IQNA

آخری نبی خدا کون تھے ؟

4:48 - September 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514942
ایکنا تھران: قرآن کریم کی گواہی اور تاکید کے مطابق حضرت محمّد(ص) آخری نبی شمار ہوتے ہیں.

ایکنا نیوز- قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے: «ما كان محمّد أبا أحدٍ من رجالكم و لكن رسول الله و خاتم النّبیّین»( احزاب، ۴۰) محمد تم میں کسی مرد کا باپ نہیں بلکہ وہ خدا کا رسول اور آخری نبی ہے۔

تاہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت محمد صلى الله علیه وآله وسلم کے ساتھ یہ سلسلہ کیوں ختم ہوا؟

آپ حوض کے پانی کو اس وقت تبدیل کرتے ہیں جب وہ آلودہ ہو، اس وقت سڑک، گھر یا گاڑی کو تبدیل یا مرمت کرتے ہیں جب اس میں بڑی خرابی ہوجائے، نئے رسول یا نبی کی بھی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب اس سے قبل رسول کی کتاب میں تحریف ہوجائے، لہذا جب ایک حرف کمی بیشی نہ ہو اور کوئی ایسا مسئلہ نہ رہ جائے جو انہوں نے نہ کہا ہو تو نبی کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے جب کہ گذشتہ انبیا کی کتابوں میں اس قدر تحریف ہوئے کہ انکو پڑھتے ہوئے شرم آتی ہے۔

اگر ایک ان پڑھ شخص کہی جانا چاہے تو وہ ہر گلی پر ایڈریس پوچھتا ہے مگر یہی راستہ ایک پڑھا لکھا نقشے کے ساتھ بہ آسانی طے کرلیتا ہے۔

ماضی میں لوگوں کا زہنی بلوغت اس حد تک نہ تھا لہذا ہر موڑ پر سوال کرتے تاہم معاشرہ جب ایک حد تک کمال تک پہنچتا ہے اور اسکو روڑ میپ مل جاتا ہے تو کسی رہنما کی ضرورت نہیں ہوتی ہے تاہم ایک معصوم ہستی اس راہ کی حفاظت کے لیے لازمی ہوتا ہے۔

ماضی کے اکثر انبیاء کی کتب نہ تھیں اور وہ جن دستورات پہلے کے رسول فرما چکے ہوتے وہ اسکی تبلیغ کرتے لہذا امام معصوم بھی جو تقوی میں اعلی ہے وہ اسی عہدے پر ہیں، انبیاء آنے کی ضرورت نہیں، البتہ مذہبی دستورات کے اخراج کے لیے عادل علما موجود ہیں قرآن و حدیث سے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔/

 

 کتاب «اصول عقائد اسلامی (نبوت)»، بقلم محسن قرائتی سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha