ہم شیعہ سنی ملکر ایک قوم بنیں گے

IQNA

علامہ راجہ ناصر عباس

ہم شیعہ سنی ملکر ایک قوم بنیں گے

17:19 - March 05, 2024
خبر کا کوڈ: 3515981
ایکنا: شیعہ سنی سمجھ چکے ہیں کہ ہمارے اتحاد سے ہی پاکستان کی بقاء ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں شیعہ سنی کی درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، مگر اب ایسا نہیں ہوسکتا، اب شیعہ سنی سمجھ چکے ہیں کہ ہمارے اتحاد سے ہی پاکستان کی بقاء ہے، عمران خان نے جیل میں کہا کہ میں موت قبول کرلوں گا لیکن کبھی نہیں جھکوں گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب میں ’’ڈاکٹر محمد علی نقوی صاحبِ علم و بصیرت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے پیش رو ہیں، ہم شہداء کے راستے پر چلتے ہوئے پاکستان میں اجتماعی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شیعہ سنی مل کر ایک قوم بنیں گے، ماضی میں شیعہ سنی کی درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، مگر اب ایسا نہیں ہوسکتا، اب شیعہ سنی سمجھ چکے ہیں کہ ہمارے اتحاد سے ہی پاکستان کی بقاء ہے، عمران خان نے جیل میں کہا کہ میں موت قبول کرلوں گا لیکن کبھی نہیں جھکوں گا۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے امریکہ اسرائیل سے مدد کی ضرورت نہیں، صرف خدا پر توکل کرنا ہے، یہ قرآن اور شہداء کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کرسیوں پر امریکہ اسرائیل کے ایجنٹ نہیں، عوام کے حقیقی نمائندے براجمان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کو نئی فکر دی، انہوں نے نوجوانوں کو سوچنے، سمجھنے اور تفکر کے بعد عمل کرنے کا راستہ دکھایا اور آج کا نوجوان باشعور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل یوتھ کے ہاتھوں میں ہے، آپ سب نوجوان ہیں، آپ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے خود کو تیار کریں۔

نظرات بینندگان
captcha